لاہورحکومت پنجاب نےعیدسےقبل صوبے بھر میں لگائے جانے والے لاک ڈاؤن کو  پانچ اگست کی بجائے سوموار تین اگست  سےختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،

نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب حکومت نے عید قربان سے قبل لگایا جانے والا سخت لاک ڈاؤن ختم کردیا ہے۔ 

حکومت پنجاب کی جانب سے یہ فیصلہ مویشی منڈیوں سے لئے گئے سیمپل کے حوصلہ افزا نتائج آنے کی وجہ سے کیا گیا ہے ۔اور اب لاک ڈاؤن 5 اگست کی بجائے تین اگست سے ہی ختم کردیا ہے،سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری کیئر نوٹیفکیشن جاری کریں گے ۔نجی ٹی وی کے مطابق لاک ڈاؤن کے خاتمے پر پنجاب حکومت پانچ اگست کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے نکالی جانے والی ریلیوں کی بھی اجازت دے گی ۔واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے اس سے قبل لاک ڈاؤن 5 اگست کو ختم کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

مزید خبریں جاننے کے لیے اس پیج کو فالو کریں۔


0 Comments